چیئرمین پی ٹی آئی کو فیصل آباد پولیس کی جے آئی ٹی نے طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب مقبول) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فیصل آباد پولیس کی جے آئی ٹی نے طلب کر لیا ہے۔
9مئی کے واقعے میں فیصل آباد کے تھانہ سول لائن میں درج مقدمے میں جے آئی ٹی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو طلب کر لیا ہے جبکہ تھانہ سول لائن کے دو اہلکاروں نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس وصول کروا دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جولائی کو پیش ہوکر شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سائفر تحقیقات پر جرم ثابت ہونے پر عمران خان کو کتنی سزا ہو سکتی ہے؟وزیر قانون کا اہم بیان
تھانہ سول لائن نومئی کے پر تشدد احتجاج پر دہشت گردی کی دفعات اور آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے۔