وزیراعظم سے یوکرینی وزیر خارجہ کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت

Jul 20, 2023 | 21:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم کا اظہارکیا گیا،ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی،اس کے علاوہ جنوبی ایشیا اور یوریشیا کے خطوں میں سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یوکرین کے تنازعے کا عالمی سطح پر ایک اہم اثر پڑا ہے،تنازعہ سے کئی ممالک کی معیشتوں کو نقصان پہنچا ہے، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاکراتی اور سفارتی تصفیے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ کولیبا نے وزیر اعظم کو یوکرین کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مشترکہ مقصد عالمی امن اور علاقائی استحکام میں کردار ادا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اور خیبرپختونخوا سے اہم شخصیات تحریک انصاف میں شامل