ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 14 ارب 6 کروڑ ڈالر ہو گئے

Jul 20, 2023 | 21:41:PM

(24 نیوز)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 14 ارب 6 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق 14جولائی تک سٹیٹ بینک کو 4ارب 20کروڑ 30لاکھ ڈالر موصول ہوئے ،14 جولائی تک سٹیٹ بینک کے ذخائر 4.52 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8.72ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ،کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.40کروڑ ڈالر اضافے سے 5.33 ارب ڈالر ہوگئے ۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی مجموعی ذخائر 4.22 ارب ڈالر اضافے سے 14 ارب 6 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ،مرکزی بینک کے مطابق چودہ جولائی تک سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہوئے ،یو اے ای سے ایک ارب ڈالر اور آئی ایم ایف سے 1.20 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی، تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مزیدخبریں