(ویب ڈیسک) امریکی شہری کا جیک پاٹ لگ گیا، ’پاور بال‘ لاٹری میں ایک ارب ڈالر کی لاٹری لگ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شہری نے ’پاور بال‘ لاٹری میں ایک ارب ڈالر کا پہلا انعام جیت لیا، یہ انعامی رقم مہینوں میں اکٹھی ہوئی کیونکہ اس دوران کوئی بھی شخص جیت نہیں سکا تھا۔
پاور بال لاٹری حکام کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق لاس اینجلس سپر مارکیٹ سے لاٹری ٹکٹ خرید کر ایک ارب ڈالر کی رقم جیتنے والے خوش نصیب کو انتخاب کرنا ہو گا کہ اسے ایک ساتھ ساری رقم وصول کرنی ہے یا اگلے 30 برسوں کے دوران سالانہ اقساط میں وصول کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی، اہم مسلم ملک نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا
واضح رہے کہ ایسا تیسری بار ہوا کہ پاور بال لاٹری میں جیک پاٹ ایک ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے خوش نصیب آدمی نے گزشتہ سال نومبر میں ’پاور بال‘ لاٹری نے عالمی ریکارڈ یافتہ 2.04 بلین ڈالر تھی اور کہا یہ جاتا ہے کہ اس نے شخص نے ایک شامی شخص کی ملکیت والی سپر مارکیٹ سے خریدا تھا۔
خیال رہے کہ ’پاور بال‘ لاٹری جیتنے والے کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ 30 سالوں میں جیتی گئی وصول کرے یا پھر ٹیکس کٹوتی کے بعد پوری رقم وصول لے یعنی جیتنے والا منافع کی آدھی رقم وصول کر سکتا ہے، زیادہ تر جیتنے والے سالانہ اقساط کی بجائے ایک ساتھ ساری رقم وصول کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔