پشاور : حیات آباد میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Jul 20, 2023 | 23:31:PM

(24 نیوز) پشاور میں حیات آباد کے مقام پر سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے خودکش حملے کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور حملہ میں استعمال ہونے والی گاڑی وڈیو کال کے ذریعے تیار کی گئی، خودکش حملہ آور کا تعلق پڑوسی ملک افغانستان سے تھا، حملہ آور ایک پاؤں سے معذور تھا، حملہ آور وزیرستان سے ایک دن قبل پشاور پہنچا تھا جس نے پشاور چارسدہ روڈ پر ایک رات گزاری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نئے اسلامی سال کی اچھی شروعات،گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ گاڑی کی پہلے سے ریکی کی گئی، 1 بجے کے قریب خودکش حملہ آور اور اس کے ساتھی حیات آباد پہنچے، حملہ آور کو گاڑی بتانے کے بعد ریکی کرنے والے فرار ہو گئے تھے۔

حملہ آور سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کو یورن بیگ بھی لگا ہوا تھا، خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی ٹیمپر کی گئی تھی، گاڑی کا انجن اور چیسز نمبر تمام ایکسائز دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں