عمرہ کے خواہش مند افراد کی سنی گئی ، سعودی حکومت کا نئی سکیم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری اپنے دوستوں کو عمرے کی سعادت کے لیے پرسنل وزٹ ویزے پر مملکت سعودیہ بلوا سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ پرسنل وزٹ ویزے پر آنے والے غیر ملکی شہری ایک مرتبہ یا اس سے زائد بار انٹری ویزہ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس ویزے پر آنے والے غیر ملکی عمرے کی سعادت کے علاوہ مسجد نبوی ﷺ کی زیارت بھی کر سکیں گے، اس کے علاوہ مختلف شہروں میں تاریخی مقامات اور ثقافتی مراکز کا دورہ بھی کر سکیں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پرسنل وزٹ ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کو سعودی عرب کے تمام شہروں اور ریجنز کو دیکھنے کی بھی اجازت ہو گی۔