یونان کشتی حادثہ: جاں بحق 15 پاکستانیوں کی شناخت مکمل، 3 میتیں لاہور پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) یونان کشتی حادثہ میں وفات پانے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت مکمل، 3میتیں لاہور پہنچ گئیں۔
میتیں قطر ائیر ویز کی پرواز QR608کے ذریعہ لاہور پہنچیں، میتیں یونان سے دوحہ اور دوحہ سے لاہور لائی گئیں، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں وصول کر کے ورثا کے حوالے کر دیں، میتیوں کو او پی ایف (OPF) کی ایمبولینسز کے ذریعہ آبائی علاقوں کے لیے روانہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے اسلامی سال کی اچھی شروعات،گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری
لاہور پہنچنے والی 3 میتوں میں سے عبدالواحد اور سفیان عباس کی میتیں گجرات کے لیے جبکہ ناصر علی کی میت گوجرانوالہ کی لیے روانہ کی گئی۔ 22 تاریخ کو مزید 6 میتیں جبکہ 25 تاریخ کو 2 میتیں لاہور پینچیں گئیں۔
دوسری جانب یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے ناصر کی میت آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچ گئی، بیٹے کی میت کی اطلاع سنتے ہی والدین شدت غم سے نڈھال، علاقہ کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔