(آزاد نہڑیو )سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد جی ڈی اے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شکارپور کے مہر سردار باپ بیٹے پیپلز پارٹی کو پیارے ہوگئے ،جی ڈی اے کے ایم این اے غوث بخش خان مہر، ایم پی اے شہریار مہراور سابق ضلعی ناظم عارف خان مہر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے رہنماو¿ں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو صوبائی وزراناصر شاہ، شرجیل میمن سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر منظور وسان، اعجاز جکھرانی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
پیپلز پارٹی رہنما و¿ں نے وفد کی صورت میں غوث بخش مہر سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ غوث بخش مہر نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کرکے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں،مجھ سمیت شہریار مہراور عارف مہر بھی آج سے پیپلز پارٹی کا حصہ ہونگے۔
پی پی رہنما نثارکھوڑونے کہاکہ غوث بخش مہر ،شہریار مہراور عارف مہر کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں، غوث بخش مہرمنجھے ہوئے سیاستدان ہیں امید ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط کرنے میں کردار ادا کرینگے، پی پی رہنما نے کہاکہ عام انتخابات میں عوام کی قوت سے سندھ سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کرکے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائینگے۔
یہ بھی پڑھیں: آندھی، تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی