امریکی رکن کانگریس شیلاجیکسن لی انتقال کرگئیں

Jul 20, 2024 | 09:23:AM
امریکی رکن کانگریس شیلاجیکسن لی انتقال کرگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی انتقال کرگئیں ،ان کی عمر 74 برس تھی ۔

تفصیلات کے مطابق ریاست ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلاجیکسن لی طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ 

ان کے خاندان نے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیکساس کے 18 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی ریاست ہائے متحدہ کی نمائندہ شیلا جیکسن لی کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں، انہیں قومی اور بین الاقوامی انسان دوست، انصاف اور انسانی حقوق خصوصا خواتین اور بچوں کے لیے ان کی جرات مندانہ کوششوں کی وجہ سے دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا۔

 وہ 1995 سے کانگریس کی رکن کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتی رہیں ، شیلا جیکسن امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن بھی تھیں ، شیلا جیکسن سیلاب،زلزلے سمیت ہرناگہانی آفت میں پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش رہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے  انہیں ان کی خدمات کے عوض ہلال پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا  گیا ۔ انہوں نے پسماندگان میں شوہر، دو بچے اور دو پوتے پوتیاں شامل ہیں ۔

 دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریسی رکن شیلا جیکسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ شیلا جیکسن پاکستان امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات کی چیمپئن تھیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شیلا جیکسن کی خدمات کو آنے والے سالوں تک یاد رکھا جائے گا۔