ہمسایوں کا خاتون پرمبینہ تشدد ،پولیس نے 15پر کال کرنیوالے کو ہی دھر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)معمولی تلخ کلامی پر ہمسائیوں نے خاتون کومبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
4 خواتین سمیت 6 افراد نے خاتون پر مبینہ تشدد کیا،متاثرہ خاتون رمشا کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر بیٹے اور والدہ کو یرغمال بنایا،خواتین نے والدہ اور مجھے پکڑا،2 افراد تھپڑ اور مکوں سے تشدد کرتے رہے،چیخ و پکار کی آواز سن کر قریبی ہمسائے نے 15 پر کال کی۔
متاثرہ خاتون رمشا کا کہنا ہے کہ پولیس کاسن کر ملزمان گھر کو تالا لگا کر فرار ہو گئے،پولیس نے 15 پر کال کرنے والے کو ہی گرفتار کر لیا،پولیس تھانہ سبزہ زار مقدمہ د رج نہیں کررہی۔متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ پولیس حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔