مسلسل غیر حاضری اور لاپرواہی پر بلوچستان پولیس کے 200 اہلکار برطرف

Jul 20, 2024 | 10:54:AM
مسلسل غیر حاضری اور لاپرواہی پر بلوچستان پولیس کے 200 اہلکار برطرف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان پولیس کے 200 سے زائد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ، وزیر اعلیٰ نے دیگر محکموں میں بھی ایسے ہی آپریشن کا عندیہ دیا ہے۔

 آئی جی پولیس بلوچستان نے برطرف اہلکاروں کے حوالے سے نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پولیس اہلکاروں کو لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری پر برطرف کیا گیا۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطرف کیے جانے والوں میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئیز شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف پولیس اہلکاروں کا تعلق لورالائی، سبی، قلات، ژوب، نصیرآباد، مکران اور کوئٹہ سے ہے۔