سولر پینل سکیم سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا
ایک ہی گھر پر دو میٹر والے صارفین کو سولر پینل نہیں ملیں گے،فائنل پلان وزیر اعلیٰ کو پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)پنجاب حکومت کا روشن گھرانہ سکیم،محکمہ توانائی پنجاب نے فائنل پلان وزیر اعلیٰ کو پیش کردیا۔
محکمہ توانائی کےذرائع کے مطابق سولر پینل کی اہلیت کا طریقہ کار طے کرلیا گیا ،ایک ہی گھر پر دو میٹر والے صارفین کو سولر پینل نہیں ملیں گے،بجلی چوری میں ملوث اور ڈیفالٹ صارفین اور ڈیفیکٹڈ میٹر والے صارفین بھی حکومت کو سولر پینل سکیم سے آؤٹ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق یہ شرائط تمام مفت اور قرض پر سولر پینل لینے والوں پر عائد ہوں گی ۔منصوبے کا ترمیمی پی سی ون پی اینڈ ڈی بورڈ کو منظوری کے لیے ارسال کردیا گیا ہے ۔پی اینڈ ڈی بورڈ سے منظوری کے بعد جلد اس منصوبے پر عمل کا آغاز کردیا جائے گا۔