جلاؤ گھیراؤ کیس، پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی ضمانت خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی ضمانت خارج کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے فیصلہ سنایا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی ضمانت بعدازگرفتاری مسترد کی۔
خیال رہے کہ اعجاز چودھری کیخلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔