(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی ضمانت خارج کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے فیصلہ سنایا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی ضمانت بعدازگرفتاری مسترد کی۔
خیال رہے کہ اعجاز چودھری کیخلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔