بیٹے کی شادی پر اربوں کھربوں خرچ،ملازمین کو دینے کیلئے چھوٹا سا دل، امبانی کی فراخ دلی کا پول کھل گیا

Jul 20, 2024 | 12:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بیٹے کی شادی پر اربوں ڈالر خرچ کرنے والے کا ملازمین کے لیے انتہائی چھوٹا دل، امبانی کی حقیقت لوگوں پر عیاں ہوگئی۔

دکھاوا کرنا برصغیر کےخاصہ رہا ہے ،یہاں امیر تبکہ اپنے سٹیٹس کو دکھانے کئلیے دولت کی بے پناہ نمائش کرتا دکھائی دیتا ہے،ایسے ہی بھارت کے ایک ارب پتی تاجر اور ریلائنس انڈسٹریز کے مالک کے ہاں بھی دکھائی دیا اور اسی دکھاوے اور دولت کہ نمائش کی وجہ سے اننت اور رادھیکا کی شادی بھارتی میڈیا کے علاوہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنی رہی،بھارتی میڈیا کے بقول صرف شادی کا دعوت نامے کی قیمت 7 لاکھ روپے تھی اور امبانی خاندان کے لیے یہ سب سے مہنگا دعوت نامہ قرار پایا،صرف یہ نہیں دعوت نامے کے ساتھ مہمانوں کو 10 سے 12 ہزارکی چادر اور سونے سمیت قیمتی تحائف بھی دیے گئے۔
دی گارڈین کے مطابق اننت امبانی اور رادیھکا مرچٹلاّ کی شادی پر خرچہ تقریبا 600 ملین ڈالرآیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اننت امبانی کی شادی پر خرچہ مکیش امبانی کی بیٹی ایشا کی شادی سے زیادہ آیا ہے،ایشا امبانی کی شادی پر تقریبا 100 ملین ڈالر لاگت آئی تھی،اب اننت امبانی کی شادی میں دنیا جہاں کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیات کو بلایا گیا جن میں ایوانکا ٹرمپ،مارک زکربرگ، بل گیٹس، جون سینا اور بھوٹان کے شاہی خاندان کے ارکان شامل تھے
دی گارڈین  نے مزید تفصیلات بتاتے ہوے کہا کہ شادی سے پہلے "پری ویڈنگ" ایونٹس کا اہتمام کیا گیا جس میں گلوکارہ ریحانہ، کیٹی پیری اور جسٹن بیبر نے پرفارمنس کی،جسٹن بیبر نے تو شادی میں شرکت کئلیے اکیلے ہی 83 کروڑ روپے وصول کیے،جو ریحانہ کے 41 کروڑ معاوضے سے دو گنا ہے۔
فوربس کے مطابق نائیجیرین گلوکارہ ریما نے ایک گانے کا 25 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا،ان کا کہنا تھا کہ مکیش امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی پر پانی کی طرح پیسہ بہایا،اور بیرونِ ملک سے فنکاروں کو بلایا گیا جس پر کروڑوں روپے لوٹائے گئے لیکن آخر کار جب ملازمین کو تحائف دینے کی باری آئی تو ان کا بڑا سا دل چھوٹا ہوگیا۔ 
تفصیلات کے مطابق مکیش امبانی نے شادی پر آنے والے مہمانوں پر تحائف کی بارش کی،دلہے کے دوستوں کو 2 کروڑ روپے کی قیمتی گھڑیاں تحفے میں دیں اور سونے کی چینز بھی دی گئیں،لیکن جب ملازمین کی باری آئی تو انہیں چند ہزار کا تحفہ دے کر گلے سے اتار دیا گیا،ملازمین کو دیے گئے ڈبے کو جب کھولا گیا تو اس میں سے چند نِمکو کے پیکیٹس،ایک میٹھائی کا ڈبہ اور چاندی کا سکہ نِکلا،مکیش امبانی جسں نے دل کھول کر مشہور شوبز اور سیاسی شخصیات کو نوازہ اس کا دل ایک دم ملازمین کے لیے اتنا چھوٹا ہوگیا،یہی وجہ ہے کہ مکیش امبانی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،یہی پیسہ جو شادی پر اس انداز میں لٹایا گیا ہے وہ کسی فلاحی کام میں دیا جا سکتا تھا،دنیا کی بڑی بڑی شخصیات پیسے کو ایسے نہیں خرچ کرتیں بلکہ فلاحی کام میں خرچ کرتی ہیں۔
بل گیٹس کی بات کریں تو ان کی مجموعی دولت کا اندازہ تقریبا 85 ارب ڈولر لگایا گیا ہے جس میں سے وہ اب تک فلاحی کاموں میں اپنے فلاحی ادارے "بل اینڈ ملینڈا گیٹس" کے ذریعے 28 ارب ڈالر عطیہ کر چکے ہیں،جبکہ بل گیٹس کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ان کے قریبی دوست اور دنیا کی تیسری بڑی شخصیت وارن بوفٹ جن کی دولت کا اندازہ 47 ارب ڈالر لگایا گیا ہے،اب تک 11 ارب ڈالر چیریٹی کی مد میں دے چکے ہیں،اسی طرح فیس بک کے بانی مارک زکر برگ جن کی دولت کا اندازہ 41 ارب ڈالر لگایا گیا ہے ،یہ 1 اشاریہ 6 ارب ڈالر فلاحی کاموں کئلیے وقف کر چکے ہیں، اسی طرح عرب دنیا کی امیر ترین شخصیت سعودی شہزادے الولید بن طلال جن کے اثاثوں کی مالیت تقریبا 32 ارب ڈالر لگائی گئی ہے انہوں نے اپنی تمام دولت خیراتی کاموں کئلیے وقف کرنے کا اعلان کر کے دنیا کو حیرت زدہ کر دیا ہے،یہ برصغیر میں آوے کا آوا ہی بِگڑا ہوا ہے دکھاوے کا شوق زیادہ ہے یہاں اور فلاحی کام میں ان کا پیسہ نظر نہیں آتا۔