ایک ہفتے میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں کتنی کمی ہوئی،ہفتہ وار رپورٹ جاری

Jul 20, 2024 | 13:50:PM

(24نیوز)مہنگائی اور افراتفری کے اس عالم میں تجارتی میدانوں سے اہم خبر آگئی،ہر روز گرتی قدر کے بعد اب روپے کا زور چلنے لگا ہے۔

کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کر دی گئی،ایک ہفتے میں انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔
ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوا،ایک ہفتے میں ڈالر 278.40 روپے سے کم ہوکر 278.13 روپے پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کا آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ طے ہونے پر روپے پر پریشر کم ہوا ۔
ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50پیسے پر ہی مستحکم رہا۔
ایک ہفتے میں یورو 76 پیسے سستا ہوکر 304.24 روپے، برطانوی 1.91 روپے کمی سے 361.62 روپے، یو اے ای درہم 6 پیسے کمی سے 76.29 روپے  جبکہ ایک ہفتے میں سعودری ریال 7 پیسے کم ہوکر 74.51 روپے کا ہوگیا۔
 دوسری جانب ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1.90کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق سٹیٹ بینک ذخائر بڑھ کر 9ارب 42 کروڑ 37لاکھ ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.28 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ ملکی مجموعی ذخائر 5.90کروڑ ڈالر اضافے سے 14.70 ارب ڈالر ہوگئے۔

مزیدخبریں