خریداروں کے وارے نیارے،سونا مزید سستا ہوگیا

Jul 20, 2024 | 15:32:PM
خریداروں کے وارے نیارے،سونا مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے  ، بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ہو گیا۔

آل پاکستانی صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی، اسی طرح10 گرام سونے کے کی قیمت  857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ ، 14 ہزار 335 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 400 ڈالر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں حیران کن کمی

علاوہ ازیں مقامی مارکیٹ میں  چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے کے اضافے کے بعد 2920 روپے پر پہنچ گئی ہے۔