پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ ،پی پی پی نے مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلی سطح کامشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے موجودہ ملکی سیاسی حالات اور پی ٹی آئی پر ممکنہ حکومتی پابندی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت شریک ہونگی، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکہ سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے رہنماؤں سے رائے لی جائے گی اور پیپلز پارٹی رہنماوں کی رائے سے پابندی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما پہلے ہی پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تنقید کرنے والے مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں:عظمیٰ بخاری