وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا گورنر کو100کروڑ ہرجانے کا نوٹس

معافی مانگیں، نہیں تو 100 کروڑ جرمانہ دینے کیلئے تیار رہے

Jul 20, 2024 | 17:44:PM

(24نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا ہتک عزت نوٹس بھیج دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے وکیل کے ذریعے گورنر کو بھجوائے گئے ہتک عزت کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ‏گورنر نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ نے اپیکس کمیٹی میں آپریشن عزم استحکام کے مسودے پر دستخط کیے۔

ہتک عزت کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گورنر اپنا بیان واپس لے کر سرعام معافی مانگیں، بصورت دیگر 100 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقدمات جھوٹ پر مبنی،عمران خان حلف لینے کیلئے تیار ہیں: بشریٰ بی بی

مزیدخبریں