مخصوص نشستیں،ن لیگ کی 3 خواتین ارکان نے نظرثانی اپیل دائر کردی

Jul 20, 2024 | 17:50:PM

(امانت گشکوری)مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینےکے فیصلے سے متاثرہ ن لیگ کی 3 خواتین ارکان نے نظرثانی درخواست دائر کردی۔

نظرثانی درخواست ہما اختر چغتائی، ماہ جبین عباسی اور سیدہ آمنہ بتول نے دائر کی،نظرثانی میں سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں کیلئے فہرست جمع نہ کرانا ثابت ہے،کیس سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق تھا،41 ارکان کو پارٹی تبدیل کرنے کیلئے 15 دن دینا آئین کو دوبارہ تحریر کرنے کے مترادف ہے، قانون میں طے کردہ اصول سے ہٹ کر نیا طریقہ نہیں اپنایا جا سکتا، اکثریتی فیصلہ آئین کے مطابق نہیں ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 12 جولائی کے مختصر اکثریتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہر الیکشن میں دھاندلی کی باتیں ہوتی ہیں، عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دیگی: مفتی تقی

مزیدخبریں