محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ، بارشوں کے دوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 22 جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی، 22 سے 25 جولائی کے دوران اسلام آباد سمیت مری، گلیات راولپنڈی ڈویژن، گوجرانوالہ ڈویژن میں بارشوں کا امکان ہے۔
لاہور،شیخو پورہ ساہیوال، جھنگ،میانوالی میں بھی بارش کے ظاہر امکانات ہیں ، 22 سے 24 جولائی کے دوران دیر چترال سوات مالاکنڈ پشاور کوہستان مانسہرہ ایبٹ آباد صوابی مردان جبکہ 23 سے 24 جولائی کے دوران ملتان،مظفر گڑھ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان کے علاوہ بلوچستان کے خضدار ،قلات ،لسبیلہ، آواران،زیارت ،ژوب ،بارکھان اور ہرنائی میں بارشوں کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 23 سے 24 جولائی کے دوران صوبہ سندھ کے چند علاقوں جیسے مٹھی سانگھڑ عمر کوٹ، تھرپارکر میر پور خاص اور لاڑکانہ میں بارشوں کا امکان ہے دوسری جانب 22 سے 27 جولائی کے دوران دیا میر استور سکردو، گلگت اور گھانچے مین بھی بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں طوفانی بارشوں کے بعد پل ٹوٹ گیا، 11 افراد ہلاک،30 لاپتہ