علی امین گنڈاپور کے ہتک عزت کے نوٹس پر گورنر خیبرپختونخوا کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے ہتک عزت کے نوٹس پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔
اپنے ردِ عمل میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ان کی عزت ہے، ویسے کمائی بہت کر رہے ہیں، نوٹس کو بھی انہوں نے ایک ذریعہ بنا لیا ہو گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے کچھ سوال کئے تھے جس پر وہ چیخ رہے تھے اور مشترکہ دوستوں کو گلہ کر رہے تھے کہ ہم نے میڈیا کے ذریعے آپریشن کا سنا تھا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ آپریشن شروع ہوا تو صوبے کے چیف ایگزیکٹو بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے واک آؤٹ کیوں نہیں کیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں حلف لینے کے بعد پریس ٹاک میں وزیر اعلیٰ کو دعوت دی لیکن عزت خود کروانا ہوتی ہے، کبھی کہتے ہیں ایک لیڈر کو بند کروں گا، کبھی دوسرے کو، مگر ان کے پاس کچھ نہیں ہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواست پر کیا بات چیت ہوئی؟ پریکٹس اینڈ پروسیجز کمیٹی اجلاس کی تفصیلات سامنے آ گئیں