کراچی: ملیر پولیس کی بروقت کاروائی، معصوم بچی کی جان بچ گئی

Jul 20, 2024 | 23:56:PM

(انوشہ جعفری) کراچی میں بوری بند 6 سالہ زندہ بچی برآمد ہونے کا واقعہ پیش آیا، ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے واقع کا سخت نوٹس لیا اور ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا، پولیس کی بروقت کارروائی سے معصوم بچی کی جان بھی بچ گئی۔

ایس ایس پی ملیر  کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ درندہ صفت ملزم جاوید ولد ممتاز نے 6 سالہ صدف کو زیادتی کی نیت سے اٹھایا، سفاک ملزم نے بچی پر بدترین تشدد کرکے اس کو بوری میں ڈال دیا، سفاک ملزم نے مردہ سمجھ کر صدف کو گندے نالے میں پھینک دیا، قائدآباد پولیس نے اطلاع ملتے ہی بچی کو ریسکیو کیا، قائدآباد پولیس نے فوری طور پر بچی کو ابتدائی طبی امداد دی، پولیس نے فوری طور بچی سے معلومات حاصل کرکے کاروائی کی۔

ایس ایس پی ملیر کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے 3 مقامات پر ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے، پولیس نے سفاک ملزم جاوید ممتاز کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم جاوید ممتاز نے اقرار جرم بھی کرلیا ہے، گرفتار ملزم نشے کا عادی ہے، ملزم نے بچی کے منہ پر مکا مارنے کا بھی اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ

ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے بتا یا کہ متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے روانہ کردیا گیا ہے، بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تصدیق ہو سکے گی، میڈیکل مکمل ہوتے ہی مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی نے پولیس ٹیم کے لیے ایک لاکھ روپے کیش اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں