خواتین سے بدتمیزی کرنے والے یو ٹیوبر کا معا فی مانگنے کے بعد یو ٹرن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے خواتین سے بدتمیزی کرنے والے یو ٹیو بر خان علی کو گرفتارتو کر لیا ہے مگر اب خان علی نے مضحکہ خیز بیان دیتے ہوئے اپنے آپ کو ’اثاثہ‘ قرار دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق خان علی کی پولیس حراست میں معافی مانگتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی جس سے لگاکہ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ہیں لیکن صبح ہوتے ہی انہوں نے لمبی دلیلوں کے ساتھ خو د کو قو می اثاثہ قرا ر دینے کی وجوہات پیش کرنا شروع کر دیں۔
خان علی نے نجی ٹی وی سے کہا کہ میں نے آج تک کسی خاتون کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی بلکہ لیڈیز ویڈیوز میں مجھے مارتی ہیں۔ زیادہ تر لوگ پیسے کمانے کیلئے یوٹیوب پر آتے ہیں ، میں پاکستان کا اثاثہ ہوں ، میں لوگوں کے چہروں پر خوشیاں لاتا ہوں ۔اپنے چینل پر لوگوں کے غم بانٹ رہاہوں۔
یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار کو مذاق مہنگا پڑ ا۔۔ریسلرانڈر ٹیکر نے فائٹ کا چیلنج دیدیا