طالب علم سے زیادتی کرنیوالا مفتی عزیز گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)لاہو میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیزالرحمان کو پولیس نے میانوالی سے بیٹے سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق طالبعلم سے زیادتی کرنے والا ملزم مفتی عزیز الرحمان میانوالی میں تھا۔بروقت کارروائی کرکے ملزم کو بیٹے سمیت پکڑ لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ طالبعلم سے زیادتی کے واقعہ کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم صابر شاہ سے زیادتی کا الزام ہے۔ مفتی عزیز الرحمان کی چند روز قبل طالب علم صابر شاہ کے ساتھ نازیبا ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔
علاوہ ازیں پولیس نےملزم مفتی عزیز الرحمان کے دوسرے بیٹے عتیق الرحمٰن کو بھی کاہنہ کے ایک مدرسے سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کی جانب سے ملزموں کو کل عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔پولیس دیگر ملزموں لطیف الرحمٰن اور عبداللّٰہ کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مار رہی ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کاسوشل میڈیا پر طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم جرم کا ارتکاب کرنے والے شخص کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
We have been able to arrest this criminal. We will take it as a test case, interrogate him, conduct scientific professional investigation, prosecute and get him convicted by the court. We want our kids protected from these child molesters and keep our society safe for our future. pic.twitter.com/W8frA3irKC
— Inam Ghani QPM & Bar, PSP (@InamGhani) June 20, 2021
ہم اس معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے، پوچھ گچھ کریں گے، سائنسی طریق کار کے تحت معاملے کی تفتیش کریں گے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو عدالت سے سزا دلوائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 3 بچوں کی ماں کو سسرالیوں نے زندہ جلا دیا