سر یلی آواز میں گانا۔۔پاوری گرل کی نئی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ’’ پاووری ہورہی ہے‘‘ سے شہرت پانے والی یوٹیوبر دنانیر مبین اب اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں، اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں۔اس بارپاوری گرل دنا نیر نے انڈین گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی۔
پاکستانی لڑکی دنا نیر کی یہ ہماری کار ہے, یہ ہم ہیں اور ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے‘ کے الفاظ پر مشتمل 5 سیکنڈز کی ویڈیو اس قدر مقبول ہوئی جس پر ان کو خود بھی یقین نہیں تھا کہ انکی قسمت بدل جائے گی اور وہ مشہور ہوجائیں گی، اس ویڈیو کے بعد سے شوخ چنچل پاکستانی لڑکی دنانیر کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، دنانیر مبین کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد کر 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
اب حال ہی میں پاوری گرل دنا نیر نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سُریلی آواز میں معروف بھارتی گانا "آنکھوں میں تیری عجب سی عجب سے ادائیں ہیں" گا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو کے ساتھ دنا نیر نے پیغام میں لکھا اس ٹرینڈ کو نظر انداز کرنا بہت مشکل تھا، اس لئے اس میں چھلانگ لگا رہی ہوں ، میں جیون ساتھی پر یقین رکھتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماہ نور بلوچ کا دلکش انداز۔۔تصاویر وائرل