فون پر مصروف نرس نے  کورونا ویکسین کے دو انجیکشن لگا دیئے، خاتون بے ہوش

Jun 20, 2021 | 14:07:PM
فون پر مصروف نرس نے  کورونا ویکسین کے دو انجیکشن لگا دیئے، خاتون بے ہوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی شہر حیدرآباد میں فون پر بات کرنے میں مصروف ایک نرس نے خاتون کو کورونا ویکسین کےدو انجیکشن لگا دیئے ۔خاتون بے ہوش ہو گئی۔

بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ رنگاریڈی کے کنٹولورگاؤں میں پیش آیا۔ نرس کے کورونا وائرس کے دو ڈوز انجکشن دینے پر یہ خاتون بے ہوش ہوگئی۔اس کو فوری علاج کیلئے ونستھلی پورم کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اس کی صحت پر نظر رکھی جارہی ہے ۔اس خاتون کا تعلق عبداللہ پور میٹ سے ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ اس واقعہ کے بعد نرس وہاں سے فرار ہوگئی۔پولیس اطلاع ملنے موقع پر پہنچ گئی اور اس نے واقعے کی تحقیق شروع کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کاجل اگروال کی شادی اور ہنی مون کی تصاویر  پر مداحوں کے دل کھول کر کمنٹس