( مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے دوسری پانچ سالہ مدت کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیاک رپورٹس کے مطابق 72سالہ انتونیو گوتریس نےاپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد 193 رکنی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑی اور چھوٹی اقوام کے مابین اعتماد کے فروغ کو یقینی بنانے اور راہ ہموار کرنے کے علاوہ اعتماد سازی کی فضا قائم کرنے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔اس ماہ کے اوائل میں 15 رکنی سلامتی کونسل نے جنرل اسمبلی کو گوتریس کی دوبارہ تقرری کی سفارش کی تھی، انکی دوسری میعاد کا آغاز یکم جنوری 2022 سے ہو گا۔72سالہ انتونیو گوتریس 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیر اعظم رہے۔
واضح رہےکہ گوتریس نے جنوری 2017 میں بان کی مون کی جگہ لی تھی، گوتریس کی پہلی مدت کی زیادہ تر توجہ ٹرمپ انتظامیہ کو منانے پر مرکوز تھی، جنہوں نے اقوام متحدہ کی اہمیت اور کثیرالجہتی پر سوال اٹھایا تھا۔امر یکہ دراصل اقوام متحدہ کو سب سے زیادہ مالی اعانت فراہم کرنے والا ملک ہے جو اس کے باقاعدہ بجٹ کا 22 فیصد اور قیام امن کیلئے رکھے گئے بجٹ کا ایک چوتھائی حصہ دیتا ہے، رواں سال جنوری میں اقتدار میں آنے والے صدر جو بائیڈن نے اقوا م متحدہ کی ان فنڈنگ کو بحال کرنا شروع کردیا ہے جنہیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فون پر مصروف نرس نے کورونا ویکسین کے دو انجیکشن لگا دیئے، خاتون بے ہوش