(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بدین ،لاڑکانہ کیلئے اربوں روپے آئے لیکن پتہ نہیں وہ پیسہ گیاکہاں؟ہم چاہتے ہیں سندھ کوجوپیسہ مل رہاہے اس کی مانیٹرنگ ہونی چاہیے۔
(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیش انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمنٹ میں آکرتجاویزدے،ایک طرف ووٹ کوعزت کی بات کر تے ہیں،دوسری طرف ووٹرزکوٹھوکرمارتے ہیں،انتخابی اصلاحات پرپارلیمنٹ سے ہٹ کرکوئی بھی فورم مناسب نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مولانافضل الرحمان جیسے لوگ چاہتے ہیں کہ سسٹم نہ چلے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) ایک بدذائقہ ڈش ہے جسے یہ خود چکھ بھی نہیں سکتے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ معاملات معمول پرآگئے ہیں،قومی اسمبلی میں جو ہوا وہ قابل افسوس ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، وزیراعظم الیکشن میں شفافیت لا نے کیلئے اصلاحات چاہتے ہیں،عمران خان کرکٹ میں بھی نیوٹرل ایمپائرلےکرآئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پاس پارٹی کا کنٹرول نہیں ہے انہیں فیصلے کرنے کے لئے کسی کاکندھا استعمال کرنا پڑتا ہے اور وہ کبھی مریم نواز کبھی بلاول بھٹو تو کبھی کسی اور کا کندھا استعمال کرتے ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ صحافیوں کے مسائل کوحل کررہے ہیں ا ور انہیں سہولتیں دینے کیلئے پرعزم ہیں، صحافیوں کو جدید کورس کرانے کے لئے تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مزید غیر قانونی اقدامات سے عالمی برادری کو خبردار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان افغانستان کو مستحکم اور پرامن دیکھنا چاہتا ہے۔ وزیرخارجہ