طالبعلم سے زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان کےمزید دوبیٹے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور کے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان اور ان کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد ان کے مزید دو بیٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی عزیز الرحمان کے ایک بیٹے کو لکی مروت اور دوسرے کو کاہنہ سے حراست میں لیا گیاہے ، بیٹے عتیق الرحمان کو ایک مدرسے اور دوسرے بیٹے الطاف الرحمان کو لکی مروت سے حراست میں لیا گیاہے۔
پولیس کا کہناہے کہ تحقیقات جاری ہیں جبکہ دیگر دو ملزمان لطیف الرحمان اور عبداللہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ، انہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا جس کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند دن قبل سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں مفتی عزیز الرحمان نوجوان طالبعلم کو اپنی حوس کا نشانہ بنا رہے تھے تاہم اب و ہ سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ مفتی عزیز الرحمٰن، ان کے بیٹوں اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مفتی عزیز کے بیٹوں پر مدعی صابر شاہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس افسر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ ۔۔سابق انچارج کاشانہ ویلفیئر افشان لطیف شوہر سمیت گرفتار