لیڈی ڈاکٹر کی ساڑھی میں ویٹ لفٹنگ، پش اپ لگانے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارتی لیڈی ڈاکٹر اپنے آپ کو فٹ رکھنے اوروقت کی کمی کے باعث ساڑھی میں ویٹ لفٹنگ، پش اپ اور ڈمبل لگا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بہت سے لوگ روز سوچتے ہیں کہ آج سے ایکسرسائز یا جسمانی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے لیکن سستی اور پھر کچھ کاموں میں مصروفیات کے سبب ارادہ ترک کردیتے ہیں۔ہم آپ کو ایک ایسی خاتون کے بارے میں بتانے والے ہیں جو فٹنس کے معاملے میں ذرا لاپرواہی نہیں کرتیں۔
بھارتی شہر پونے سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر شروری انعام دار فٹنس کی شوقین ہونے کے ساتھ ساتھ ماہرِ غذائیت بھی ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کی ماہرانہ صلاحیتوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر شروری نے ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور ساتھ ہی وہ ویٹ لفٹنگ، پش اپ اور ڈمبل کے ساتھ بائی سیپ کرلز جیسی ایکسر سائز کررہی ہیں۔ ڈاکٹر شروری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرام دہ نا ہونے کی وجہ سے خواتین ساڑھی روز کی بنیاد پر نہیں پہنتیں لیکن ہندو رسم و رواج کے مطابق تہواروں پر یہ پہننا لازمی ہوتی ہے۔
انہوں نے یہ اس لئے کیا تاکہ خواتین کو احساس ہو کہ ساڑھی ان کی روز مرہ زندگی کے معاملات میں رکاوٹ ہرگز نہیں ہے، وہ اسے پہن کر ہر کام انجام دے سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طالبعلم سے زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان کےمزید دوبیٹے گرفتار