ارطغرل غازی کے ہیرو سے مبینہ فرا ڈ کے ملزم کا شف ضمیر کو بڑا جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)ماڈل ٹاون کورٹس کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' کے مرکزی کردار انگین التان دوزیتان کے ساتھ مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کاشف ضمیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سی آئی اے نے کاشف ضمیر کا چہرہ ڈھانپ کر انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست جمع کرائی تھی۔جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے سی آئی اے کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
خیال رہے کہ سی آئی اے نے 17 جون کو ترک اداکار کی شکایت پر گرفتار کیا تھا جنہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کے لیے ان کا غلط استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کی شادی سے متعلق اہم خبر