عالمی اداروں نے پاکستان کے فنڈز روک دیئے۔۔ مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

Jun 20, 2021 | 20:12:PM

 (24 نیوز ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کاپروگرام منجمدہو چکا ہے ، عالمی اداروں کی طرف سے پاکستان کو ملنے والے پیسے روک دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے عمرا ن خان کو یوٹرن لینے پر مجبور کردیاہے کہ ان کے مطالبے پر حکومت نے بچوں کے دودھ پر بجٹ میں ٹیکس کم کر دیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی610ارب روپے رکھی ہے،پیٹرول ،ڈیزل پر27روپے فی لیٹرکے حساب سے یہ ٹیکس لگائیں گے۔
 انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر تین سال گزرنے کے باوجو د نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ہیں۔حکومت اب بھی میڈیکل الانس پر ٹیکس لیتی ہے، بجلی کی قیمت بڑھانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے،صوبوں کا ٹوٹل سرپلس 11ارب آرہا ہے۔
 ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو نیب بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ایسا نہیں ہونے دیں گے، ایف بی آر کو گرفتاریوں کی اجازت دینے سے ریونیو نہیں بڑھے گا،پاور آف اریسٹ ایک 17ویں گریڈ کے افسر کو نہیں دینا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:شوگر سیکنڈل میں ایف آئی اے طلبی۔۔ شہبازشریف نے بڑا فیصلہ کرلیا

مزیدخبریں