قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، چیئرمین نیب

Jun 20, 2021 | 20:49:PM

(24نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی جی ڈی پی کا سالانہ پانچ فیصد کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ دنیا کو سالانہ دو اعشاریہ چھ ٹریلین ڈالر نقصان پہنچاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن کیخلاف جدوجہد کو ترجیح دیتا رہے گا۔ ہم ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں۔ تاہم پاکستان کو کرپشن کی شکل میں ایک چیلنج کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ہی پاکستان میں تمام مسائل کی جڑ ہے۔ نیب چہرہ نہیں بلکہ کیس کو دیکھتا ہے۔ نیب کا تعلق کسی فرد یا سیاسی جماعت سے نہیں، پاکستان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک ہفتے میں کون سی چیز کتنی مہنگی ہوئی۔۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ

مزیدخبریں