آئی ایم ایف پروگرام معطل نہیں ہے ،وزارت خزانہ کا مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزارت خزانہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ آئی ایم ایف پروگرام معطل نہیں ہے ،مسلم لیگ نون کے وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، آئی ایم ایف قرض پروگرام کی ذمہ دار نون لیگ ہے،بے شرم رویہ نون لیگ کا وطیرہ ہے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کا اگست میں دورہ متوقع ہے ، آئی ایم ایف مشن پورے سال کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا ۔بیان میں کہاگیاہے کہ پاکستان نے مارچ تک آئی ایم ایف پروگرام کے تمام اہداف حاصل کئے ہیں،آئی ایم ایف پروگرام کے دوران پاکستان نے بہترین معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کاکہناہے کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کا قرض نہیں روکا ، ورلڈ بینک نے ایک روز قبل ہی پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دی ہے ۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کررہی بلکہ قیمتوں میں استحکام لانے کی کوشش کررہی ہے ,بیان میں کہاگیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ،ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونے کی توقع ہے ،وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ادھار پر تیل کے معاہدے کو حتمی شکل دی جارہی ہے ، 700 ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈز روکنے میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اداروں نے پاکستان کے فنڈز روک دیئے۔۔ مفتاح اسماعیل کا دعویٰ