(24 نیوز)افغان صدراشرف غنی اورچیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے امریکاکے دورے کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق افغان صدراشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ 25 جون کوامریکاجائیں گے ،دورہ امریکاکے دوران اشرف غنی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے.
وائٹ ہاﺅس کاکہناہے کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا،ملاقات میں افغانستان سے غیرملکی فوجی انخلاپربھی بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: دوریاں ختم نہ ہوسکیں، امریکانے روس پرنئی پابندیاں لگانے کاعندیہ دےدیا