پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش ، موسم خوشگوار ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز آندھی اور کہیں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ مختلف شہروں میں بجلی کے کئی فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرد آلودہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، آندھی کے باعث لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، ملتان روڈ پر آندھی کے باعث درخت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق 120 فیڈروں سے بجلی کی سپلائی عارضی طورپرمعطل ہے، آندھی رکنے کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائےگا۔
ادھر چنیوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے دس سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا، فیصل آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ، جھنگ اور گردونواح میں تیز آندھی کے بعد بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع اور شہر کی مرکزی شاہ راہیں اور بازار بھی پانی سے بھرگئے۔
کمالیہ میں تیز آندھی سے شاہ راہوں پر لگے سائن بورڈ گرگئے ،ملتان، لودھراں، چیچہ وطنی، گوجرہ اور شورکوٹ سمیت مختلف شہروں میں آندھی اورگرد کے طوفان سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور دیگر شہروں میں بھی بجلی کے کئی فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے۔
منچن آباد شہر اور گردونواح میں آندھی چلنے سے دن بھر کی گرمی کازور ٹوٹ گیااور موسم خوشگوارہو گیا، آندھی چلنے سے شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی۔ادھر حافظ آبادشہر اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔رائیونڈبحریہ ٹاﺅن میں تیز آندھی کے باعث درخت ٹوٹ کر گرنے سے ایک شخص شدیدزخمی ہو گیا،زخمی شخص کی شناخت منیرکے نام سے ہوئی ہے جوموہلنوال کا رہائشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی ناکام ہو گی،احسن اقبال