سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج کر لئے گئے، مقدمات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر درج کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کرانے کی دفعات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقدمے کے متن میں کہاگیا ہے کہ عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کا جعلی لیٹر تیار کرایا، 1986 میں جعلی انتقالات درج کرانا ظاہر کیا اور زمین کو ہتھیا لیا،ذرائع کے مطابق عثمان بزدار اور بھائیوں نے تونسہ میں 900 کنال سرکاری زمین جعلی طور پر اپنی نام کرائی ،تھانہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مرکزی جمعیت اہلحدیث کاضمنی انتخابات میں ن لیگ کی مکمل حمایت کا اعلان