ڈالر کی پھر اونچی اڑان ،کتنے کا ہو گیا؟

Jun 20, 2022 | 10:57:AM

(24نیوز) بڑھتا درآمدی بل اور بڑھتا تجارتی خسارہ روپے پر دباؤ بڑھا رہا ہے ،رواں مالی سال 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر تک پہنچ چکا  ۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر نے پھر اڑان بھر لی،انٹربینک میں ڈالرمزید مہنگا جس سے روپیہ مزید کمزور ہو گیا،ملکی تاریخ میں پہلی بارکراچی انٹربینک میں ڈالر  1 روپے 25 مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 209 روپے کے بعد 210 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعد اب تک انٹربینک میں ڈالر 26 روپے 99 پیسے مہنگا ہوچکا ہے،12 اپریل 22 کو انٹربینک میں ڈالر182 روپے 1 پیسے پر تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیس،پی ٹی آئی رہنماؤں کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر آگئی

مزیدخبریں