ملتان ضمنی الیکشن۔تحریک لبیک سمیت پندرہ امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا

Jun 20, 2022 | 13:30:PM

 (24 نیوز) ملتان کے صوبائی حلقہ پی پی 217  میں پندرہ اُمیدوارحصہ لینگے ، ن لیگ کے اُمیدوار سلمان نعیم اور تحریک انصاف کے زین محمود قریشی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم کے منحرف ہونے پر ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہو گا جس کیلئے جماعت اسلامی اور تحریک لبیک سمیت پندرہ امیدوار میدان میں ہیں تاہم بڑا مقابلہ پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ ن لیگی امیدوار سلمان نعیم اور تحریک انصاف کے زین محمود قریشی کے مابین ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

  پی ڈی ایم کی قیادت اور تحریک انصاف کے چئیرمین نے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی 17 جولائی کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کی مشاورت سے خصوصی پلان ترتیب دے دیا ہے۔

ضمنی الیکشن میں 2 لاکھ 13 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس کیلئے 125 پولنگ اسٹیشن پر 373 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بازار اور مارکیٹیں آج 9 بجے بند۔ایس او پیز جاری

مزیدخبریں