تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

Jun 20, 2022 | 13:49:PM

(24 نیوز)نیب قانون میں ترمیم کے معاملے پر  چیئرمین تحریک انصاف نےبھرپور مزاحمت کرتے ہوئے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں امپورٹڈ حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم پر مفصل بریفنگ دی گئی، عمران خان نے فواد چودھری اور دیگر کو نیب قانون میں ترامیم اور اہداف سے قوم کو تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی رہنما کالی پٹیاں باندھیں گے۔

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظامِ احتساب کی تباہی سازش سے مسلط ہونے والی کٹھ پتلیوں کا کلیدی ہدف تھا، روزِ اوّل سے نشاندہی کر رہا ہوں کہ ان کے آنے کا واحد مقصد خود کو این آر او دوم دلوانا ہے، چوروں کو این آر او دوم دیکر نظام احتساب کو باضابطہ طور پر دفن کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے، بڑے چوروں نے نیب قانون کو بدل کر قوم کے لوٹے گئے 1200 ارب ہضم کرنے کی شرمناک کوشش کی ہے، مجرموں کے ٹولے کی اس شرمناک کوشش کی ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرف ملک نہیں سنبھل رہا دوسری طرف چوری معاف کروانے کی انکی کوششیں گوارا کی جارہی ہیں، اس کرپٹ سفاک گروہ نے پاکستان کی اخلاقیات تباہ کردی ہیں، اقتدار میں آکر لوٹ مار کرنا اور ادارے تباہ کر کے اس لوٹ مار کو بچانا کلچر بنا دیا گیا ہے۔

عمران خان نے جماعتی ترجمانوں کو بھی معاملے کو سیاسی مباحثے کا حصہ بنانے کی خصوصی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: حاملہ خاتون کا غلط آپریشن۔ بچے کا سر تن سے جدا کردیا

مزیدخبریں