کتنے افغان پناہ گزین،پاکستان آئےکتنے واپس گئے ؟ اقوام متحدہ نے تفصیلات جاری کر دیں

Jun 20, 2022 | 14:40:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کتنے افغان پناہ گزین،پاکستان آئےکتنے واپس گئے ؟ اقوام متحدہ نے تفصیلات جاری کر دیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) طالبان کے کابل پر قبضے کے بعداقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو پڑوسی ملک افغانستان سے پناہ گزینوں کی آمد کے نئے سلسلے کا سامنا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق ہر سال 20 جون کو منائے جانیوالے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) پاکستان کے ترجمان قیصر خان آفریدی نے کہا کہ یو این ایچ سی آر کو اس بات کا علم ہے کہ جنوری 2021 سے اب تک 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افغان پناہ گزینوں کی پاکستان آمد کی اطلاع ہے،لیکن  امکان ہےکہ عالمی تحفظ کے ضرورت مند افغان شہریوں کی مجموعی تعداد اس سے زیادہ ہو جائے ۔قیصر خان آفریدی نے مزید  کہا کہ کمیشن کے رضاکارانہ وطن واپسی کے پروگرام کے تحت 2022 کے آغاز سے اب تک صرف 850 مہاجرین پر مشتمل 185 خاندان افغانستان واپس گئے ہیں۔

یہاں  انہوں نے اس سلسلے میں مزید بتایا کہ یو این ایچ سی آر وطن واپس آنیوالے ہر خاندان کو 250 ڈالر کی مالی مدد فراہم کرتا ہے۔یو این ایچ سی آر اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ مہاجرین کی واپسی رضاکارانہ اور پناہ گزینوں کی حفاظت، وقار اور سلامتی کے حالات میں ہونی چاہیے۔