سنجیدہ چیزوں پر مذاق نہیں ہونا چاہیے, احسن اقبال

Jun 20, 2022 | 14:51:PM

(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے شکوہ کیا ہے کہ میں نے چائے کم پینے کا کہا تو اسکا مذاق بنا لیا گیا اور سنجیدہ چیزوں پر مذاق نہیں ہونا چاہیے۔

  تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کے تحت پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کو بہتر بنانے پر سیاسی عدم استحکام کے باعث کسی سرمایہ کار کو ہمارا ملک پرکشش نظر نہیں آیا، ہمارے ملک میں بچت اور سرمایہ کاری کی شرح کم ہے،  ملک میں انسانی وسائل کو نظر انداز کیا، پاکستان میں زرعی، انجینئرنگ اور معدنی سیکٹر میں سرمایہ کاری چاہیے، جب تک سکیورٹی نہیں ہوگی انوسمنٹ تب تک نہیں آئیگی ۔

انہوں نے مزید  کہا کہ سی پیک پر ہم نے پاکستان کی ترقی چین کو لیز پر نہیں دی تھی، اگر ہم نےچین سے  29 ارب ڈالر پاکستان کے انفراسٹرکچر کیلئے حاصل کیے تو 32 سو ارب پی ایس ڈی پی سے بھی لگائے،  ہم نے اپنی غلطیوں کو درست کرنا ہےسی پیک کا اصل فائدہ صنعتی تعان تھا جسکے تحت 9 اکنامک زون 2020 تک قائم کرنے تھے لیکن آج 2022 میں ایک اکنامک زون بھی قائم نہیں ہوا۔

یوکرین جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ  نے تیل، کوئلے سمیت ہر چیز کی قیمت کو آسمان پر پہنچا دیا ہے، آئی ایم ایف نے عالمی افراط زر کی پیش گوئی کو بہت بڑھا دیا ہے، پاکستان 500 ملین ڈالر سے زائد چائے امپورٹ کرنے والا ملک ہیں، میں نے چائے کم پینے کا کہا تو اسکا مذاق بنا لیا گیا، یہی بات جب آسٹریلیا میں ایک وزیر نے بجلی بحران پر ایک بلب بند کرنے پر کہی تو کسی نے مذاق نہ بنایا، سنجیدہ چیزوں پر مذاق نہیں ہونا چاہیے۔ْ

مزیدخبریں