(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی گورنرکے آرڈیننس کے خلاف فوری حکم امتناع جاری کرنےکی استدعا مستردکردی۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی نےگورنرکا اسمبلی سےمتعلق آرڈیننس ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا,درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ گورنر نے 14 جون کو اسمبلی سے متعلق آرڈیننس جاری کیا، گورنر نے پنجاب لاز ریپلنگ اینڈ ڈیفیکلٹی آرڈیننس جاری کیا.
درخواست میں کہا گیا کہ آرڈیننس سے سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات محدود ہوگئے,اجلاس نوٹیفائی یا ڈی نوٹیفائی کرنےکا اختیار سیکرٹری قانون کو دے دیا گیا، گورنرکا جاری کردہ آرڈیننس رولز آف اسمبلی سے متصادم ہے، آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دے کرکالعدم قرار دیا جائے,عدالت عالیہ نے فوری حکم امتناع جاری کرنےکی استدعا ردکرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم نے حلف لیا ہوا ہے اسی کے مطابق کیس کی سماعت کریں گے، جواب آجائے پھر فیصلہ کر دیں گے۔
بعدازاں عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے 24 جون کو جواب طلب کرلیا۔