فیصل قریشی ٹک ٹاکرز کے ساتھ شو چھوڑنے کی وجہ بتادی ویڈیو وائرل ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے نجی چینل پر ٹک ٹاکرز کے ساتھ کیے جانے والے پروگرام کو چھوڑنے کی وجہ بتادی۔
تفصیلات کے مبطابق سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ٹک ٹاکرز کے ساتھ کیے جانے والے پروگرام سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔
فیصل قریشی نے کہا کہ میں نے ٹک ٹاکرز کے ساتھ پروگرام چھوڑ دیا ہے کیوں کہ رمضان میں دماغ گھوم گیا تھا جس کے بعد مجھے لگا کہ مجھے پروگرام نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مجھے اپنی طرف سے کوشش کرنی چاہیےکہ جو میں ٹھیک کرسکتا ہوں وہ تو کروں لہٰذا میں نے شو چھوڑدیا۔
View this post on Instagram
فیصل قریشی کاکہنا تھا کہ اچانک پروگرام چھوڑنے سے میرے دوست اور شو میں موجود بچےبھی پریشان ہیں حالانکہ ان بچوں کے ساتھ مجھے بے حد محبت ہے اور سب میری بہت عزت کرتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ شو میں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو کہ آن ائیر نہیں جانی چاہیے، پروگرام میں جتنی چیزیں جانی تھیں چلی گئیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ مزید اب نہیں جانی چاہیے۔