ارکان پنجاب اسمبلی کےاثاثوں کی تفصیلات جاری

Jun 20, 2022 | 15:22:PM

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نےارکان پنجاب اسمبلی کےاثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 2021 کےگوشوارےجاری کر دیئے جس کے مطابق  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ سےزائداثاثوں،ایک گھر اورزرعی رقبہ کےمالک، علیم خان ایک ارب 70 کروڑ سے زائد اثاثوں کےمالک، سابق صوبائی وزیر مراد راس 38 لاکھ روپےکےاثاثوں کے مالک، میاں محمودالرشید 18 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک،حمزہ شہباز 41 کروڑ 43 لاکھ روپے کےاثاثوں ،3 زرعی اراضی کی مالیت 3 کروڑ 97 لاکھ روپے کے مالک نکلے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 9 کروڑ 71 لاکھ روپےکےمقروض بھی نکلے۔

وزیراعلی پنجاب نے 13 کڑوڑ 64 لاکھ کے 11 رہائشی گھر  ،وزیراعلی پنجاب نے خود کو 9 کڑوڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض ظاہر کیا ۔حمزہ شہباز کی 3  زرعی زمین کی مالیت 3 کڑوڑ 97 لاکھ ہے ،حمزہ شہباز کی پہلی اہلیہ مہروالنساء 50 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں ۔حمزہ شہباز کی دوسری اہلیہ رابعہ حمزہ 3 کڑوڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔
علیم خان ایک ارب 70  کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک،سابق صوبائی وزیر مراد راس 38 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک،میاں محمود الرشید 18 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی 23 کڑوڑ 14 لاکھ کے اثاثوں کے مالک نکلے ،پرویز الہی نے 6کڑوڑ 78 کی غیر زرعی زمین اورفلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی ۔پرویز الٰہی کی اہلیہ 10 کڑوڑ کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان 1 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ،سبطین خان نے زرعی اراضی کی مالیت ظاہر نہیں کی۔

صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کڑوڑ کے اثاثوں کے مالک نکلے۔
 رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے 9 کڑوڑ 94 لاکھ کے اثاثے ظاہر کئے ،حنا پرویز بٹ نے 2 عدد گھر تحفے میں ملے ۔حنا پرویز بٹ نے تحفے میں ملنے والے گھروں کی مالیت ظاہر نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے 35 لاکھ مالیت کے اثاثے ظاہر کئے ،عظمی بخاری 24 لاکھ روپے مالیت کی اثاثوں کی مالک جبکہ عظمی بخاری کے پاس 70 تولہ سونا بھی ہے ۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری 2 کڑوڑ سے زائد اثاثوں کے مالک جبکہ سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد 2 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

مزیدخبریں