لیگی رہنما جلیل شرقپوری نے بڑا بیان دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے مسلم لیگ ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے ملاقات اور حمزہ شہباز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کے موقع پر جلیل شرقپوری کا کہناتھاکہ مسلم لیگ (ن) میری جماعت ہے، پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کےلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جلیل احمد شرقپوری کے پارٹی سے اختلافات اور ممکنہ طورپر اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کے امکانات کی افواہیں بھی زیرگردش رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی پھر اونچی اڑان ،کتنے کا ہو گیا؟
دوسری جانب حمزہ شہباز سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیاگیا، وزیر اعلی پنجاب نے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کی مثبت پیش رفت پر حنا ربانی کھر اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جانے کے لیے مثبت پیش رفت پاکستان کی جیت ہے۔