(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ نے اینٹی کرپشن پنجاب کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی 30جون تک گرفتار ی سے روک دیا ۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر محکمہ اینٹی کرپشن نے جعلسازی سے سرکاری زمین اپنے نام کرنے کی ایف آئی آر درج کی تھی ، مقدمہ میں عثمان بزدار کے بھائی بھی شامل تھے، عثمان بزدا رنے گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دی تھی جو کہ منظور کر لی گئی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےخلاف درج مقدمے کے متن میں کہاگیا ہے کہ عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کا جعلی لیٹر تیار کرایا، 1986 میں جعلی انتقالات درج کرانا ظاہر کیا اور زمین کو ہتھیا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما جلیل شرقپوری نے بڑا بیان دیدیا