وزیراعظم شہبازشریف نے ٹاسک فورس کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ کی نگرانی کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ غیر مسلم شہری ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔میں نے اقلیتوں کے حقوق پر ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دی ہے۔ یہ ادارہ اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ کی نگرانی کرے گا اور مجھے سہ ماہی رپورٹ پیش کرے گا۔
Our non-Muslim citizens are part & parcel of our national fabric. I have approved the establishment of a task force on the rights of minorities. This body will oversee the implementation of measures about the rights of minorities & present quarterly report to me.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 20, 2022
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ کی نگرانی کے لیے ٹاسک فورس کے قیام پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے حوالے سے عالمی سطح پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا توڑ ٹاسک فورس کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔رواں ماہ قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ کی نگرانی کے لیے ٹاسک فورس کے قیام کے معاملے پر قرارداد منظور ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مذکورہ ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا