نوجوان نے شادی نہ کروانے پر باپ کےخلاف تھانے میں درخواست دےدی 

Jun 20, 2022 | 19:42:PM
نوجوان، شادی نہ کروانے پر، باپ کے خلاف، پولیس سربراہ کو درخواست
کیپشن: دلہا دلہن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ضلع ہنگو کے دیہی علاقہ شاہو خیل کے رہائشی نوجوان نے شادی نہ کروانے پر باپ کے خلاف ضلعی پولیس سربراہ کو درخواست دے دی ہے۔
سوشل میڈیا پر چند روز سے زیر گردش یہ درخواست ہنگو شہرکے نواحی علاقہ شاہو خیل کے محمود اللہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو کے نام دی ہے جس میں درخواست گزار نے تحریرکیا ہے کہ وہ ٹیوب ویل آپریٹر ہے اور ا±س کی عمر 28 سال ہوگئی ہے لیکن والد شادی کی بابت بے فکرہے۔ وہ موجودہ بے حیائی کے دور میں اب تک گناہ سے بچا رہا ہے لیکن کب تک؟ 
اپنی درخواست میں مزید لکھا ہے کہ والد انتہائی سخت دل انسان ہے جو نہیں چاہتا کہ میرا گھر آباد ہوجائے۔ درخواست میں ڈی پی او سے کہا گیا ہے کہ والد معین گل کو بلاکر تنبیہ کی جائے کہ اپنے جواں سال بیٹے کی شادی کا جلداز جلد بندوبست کرائے۔ 
واضح رہے کہ محموداللہ حاضر سروس ملازم ہے اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہنگو میں ٹیوب ویل آپریٹرہے ۔

یہ بھی پڑھیں: غریب طبقے کیلئے ریلیف، وزیراعظم کا بڑا اعلان